ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: سوروں کو شہر سے نکال باہر کرنے کی کارروائی شروع

یلاپور: سوروں کو شہر سے نکال باہر کرنے کی کارروائی شروع

Tue, 03 Oct 2017 20:51:37    S.O. News Service

یلاپور:3/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) شہرمیں سوروں کی تعداد میں اضافہ سے گندگی کو روکنا دشوار ہونے کی وجہ سے پٹن پنچایت کی طرف سے سوروں کو پکڑ نے کی کارروائی پیر کو انجام دی گئی ۔

شہر بھر میں جہاں تہاں سوروں کے گھومنے سے عوام کو کافی پریشانی ہورہی تھی ، ا س سلسلے میں ہفتہ پہلے جے ڈی ایس پارٹی کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے سوروں کونکال باہر کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا تھا۔ پنچایت نے ایک ہفتہ کے اندر سوروں کو شہر سے باہر لے جانے کا تیقن دیاتھا جس کے تحت پیر کو سوروں کو پکڑنے کا کام شروع کیا گیا ۔

ایک ہفتہ میں تمام سوروں کو پکڑ کر باہر لے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر مقامی طورپر یہ کام ڈھنگ سے انجام نہیں دیا جاتاہے اورسبھی سوروں کو شہر سے باہر نہیں کیا جاتاہے تو میسور سے ٹیم بلا بھیج کر متعلقہ کام کرائے جانےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پنچایت کے صدر شریش پربھو نے بتایاکہ شہر میں موجود سبھی سوروں کو نکال باہر کیا جائے گا ۔


Share: